عدالت میں پیش نہ ہونے پر 12ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت میں پیش نہ ہونے پر 12ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر 12ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصرکے روبروتھانہ سول لائن، قلعہ گجر سنگھ اور باغبانپورہ پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو متعدد بار طلبی کے نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں ،مگر ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں،ملزمان پرائس کنٹرول ایکٹ ون ویلنگ اور شراب برآمدگی کے مقدمات میں ملوث ہیں، لہذٰا ن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان شاہد، تابش، وہاب ، کاشف،ذوالفقار علی اور محمد اشفاق سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -