صوبائی دارالحکومت کے بیشتر سرکلز اور بھانوں سے شکایت بکس کی سہولے ختم ،عوام کی جانب سے بحالی کا مطالبہ
لاہور (ر پو رٹ:شعیب بھٹی ) صوبائی دارالحکومت میں قائم6ڈویژن پرمشتمل 37سر کلزاور 85تھا نو ں کے ایس ڈی پی او زکے د فتر میں سائلین کی سہولت کے لیے لگائے گئے شکایت بکس پولیس کے اعلی ٰ حکام کی عدم توجہی اور افسران کے مسلسل تبادلوں کی نذر ہو کررہ گئے ہیں ، شکایت بکس کا سلسلہ حکام کی جا نب سے 2012میں شروع کیا گیا تھا اور آج بھی کچھ تھانوں میں یہ بکس لگے ہوئے ہیں ۔روزنامہ ’پا کستا ن‘ کی تحقیقات کے مطا بق مذکورہ شکایت بکس کی چابیاں متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی کے پاس ہوتی ہیں لیکن جب وہ کسی دوسری جگہ ٹرانسفر ہوجائیں تو پھر یہ بکس بند پڑے رہتے ہیں،جب تک کہ کوئی دوسرا افسر آکر اسے نہ کھولے یا پھر اپنا نیا تالا نہ لگالے ۔شہر کے بیشتر تھانوں میں سے پولیس اہلکاروں نے شکایات بکس اتار دئے ہیں اور اگر کسی تھانہ میں لگا ہوا بھی ہے تو اس کی چابی متعلقہ پولیس افسران کے پاس نہیں ہے ۔ شہر کے بعض تھانوں جیسے تھانہ مزنگ ، سول لا ئن ، گو المنڈ ی ، نو لکھا ، ہر بنس پو ر ہ ،مغلپورہ ،باغبانپورہ ،ریس کورس اور دیگر میں سے شکایات بکس کی سہولت کو ختم کر دیا گیا ہے اور آہستہ آہستہ لاہور کے دیگر تھانوں میں سے بھی شکایت بکس کو ختم کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وہ متعلقہ تھانے میں شنوائی نہ ہوسکنے پر دلبرداشتہ دکھائی دیتے ہیں۔اس حوالے سے پو لیس کا کہنا ہے کہ ہر روز شام کو 4بجے سے 8بجے تک عوام کے مسائل سنے جاتے ہیں لہذا ان شکایات بکس کی اب ضرورت نہیں رہی ہے جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ شکایات بکس کا اصل مقصد تھانہ کے ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف شکایت بکس کے ذریعے پولیس کے اعلی ٰ حکام کے نوٹس میں لانا مقصود ہوتا تھا جس کی وجہ سے عوام الناس کے کافی حد تک مسائل حل ہوجاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ، صرف تھانوں میں دھکے ہی ملتے ہیں۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ شکایات بکس کی سہولت ختم ہونے سے انہیں آئے روز تھانوں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں جبکہ وہاں موجود پولیس اہلکاروں کا سلوک بھی انتہائی نارواہوتا ہے اور انہیں اس وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران کی شکایت بکس میں عدم دلچسپی کے باعث شہریوں کوتھانوں میں موجود اہلکاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیاہے جو انہیں درپیش مسئلہ حل کرنے کی بجائے مزید تکلیف دینے کو ترجیح دیتے ہیں اور اسی لئے شہریوں کو مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت لگانے کے لئے افسران کے دفاتر میں جانا پڑتا ہے۔ شہریوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شکایت بکس کی سہولت پر توجہ دے کر غریب شہریوں کی دادرسی کی جائے اور اس سہولت کو فوری بحال کر کے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ۔ پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ شکایت بکس کی چابی ایس پی آفس میں ہوتی ہے، کوئی افسر اپنے ساتھ نہیں لے کر جاتا جبکہ اگر کسی تھانہ میں بکس ٹوٹ جاتا ہے تو اس کی جگہ پر جلد از جلد نیا بکس لگوا دیا جاتا ہے۔