ہربنس پورہ ، ٹرالی تلے دب کر 3سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

ہربنس پورہ ، ٹرالی تلے دب کر 3سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا

لاہور(خبرنگار) ہربنس پورہ کے علاقہ ٹرالی تلے دب کر 3سالہ بچہ جان کی بازی ہارگیا۔پولیس نے ٹریکٹرٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ سلامت پورہ میں ٹریکٹر ٹرالی نے کمسن بچے سبحان علی ولد رشید کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ٹریکٹرٹرالی کے ڈرائیور عرفان کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی ریورس کرتے ہوئے پیش آیا، واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے،کمسن بے کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ نعش سے لپٹ کر دیوانہ وار روتے رہے۔

مزید : علاقائی