مسلم ٹاؤن،جیپ اور کار میں تصادم،چار افراد زخمی

مسلم ٹاؤن،جیپ اور کار میں تصادم،چار افراد زخمی

لاہور(خبرنگار) مسلم ٹاؤن میں وحدت روڈ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، حادثے میں دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن کے علاقے میں وحدت روڈ پر ایک تیز رفتار جیپ نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار 4 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کردیا۔

، حادثے کے باعث دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

مزید : علاقائی