گجر پو رہ ،فلٹر فیکٹر ی میں آتشزدگی

گجر پو رہ ،فلٹر فیکٹر ی میں آتشزدگی

لاہور(خبرنگار)گجر پو رہ کے علاقہ میں فلٹر بنا نے والی فیکٹر ی میں آتشزدگی سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔تفصیلات کے مطابق گجر پو رہ کے علاقہ کوٹ خو اجہ سعید میں فیصل کی فلٹر بنا نے والی فیکٹر ی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، کو ئی جا نی نقصا ن نہیں ہو ا ۔

مزید : علاقائی