لاہوری نقب گینگ کے 2اور ٹرانسفارم مرچور گینگ کے 3ملزمان گرفتار

لاہوری نقب گینگ کے 2اور ٹرانسفارم مرچور گینگ کے 3ملزمان گرفتار

لاہور (خبر نگار )ایس ایس پی کینٹ آپریشن رانا طاہر الرحمن کی ہدایت پر ایس ایچ او باٹا پور محمد فاروق ملک نے عدنان لاہوری دو رکنی نقب زن گینگ گرفتار کر لیا ہے۔ملزمان عدنان عرف لاہوری اور عدیل احمد کے قبضہ سے ایک موٹرسائیکل ،25ہزار نقدی اور مصنوعی جیولری سمیت دو پسٹل برآمد کر لئے ہیں۔اسی طرح ایس پی کینٹ انو یسٹی گیشن ندیم عباس ہدایت کی پر انویسٹی گیشن ہیئر پولیس نے ٹر انسفارمر چور گینگ کا سراغ لگا کر رمضان عرف جانی وغیرہ تین ملزمان کو گرفتا ر کر لیا ہے، اور ان کے قبضہ سے 18 لاکھ روپے مالیت کے بجلی کے ٹرانسفارمر برآمد کرلئے ہیں ۔ایس ایس پی کینٹ ندیم عباس کے مطابق ملزمان رمضان عرف جانی ،محسن علی اور جاوید احمد بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران بجلی کے ٹرانسفارمر چوری کرتے تھے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران کینٹ کے علاقہ عسکری 2، لکھو اور متعدد سرحدی دیہات سے ٹرانسفارمر چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...