مصطفےٰ ٹاؤن ،لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،2زخمی
لاہور(خبرنگار) مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے،فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاون کے علاقہ کرامت پورہ میں پرویز جٹ کا جمیل سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر پرویز جٹ نے اپنے ساتھیوں محبوب عالم اور علی رضا وغیرہ کے ساتھ مل کر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 40سالہ جمیل موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ سرفراز اور معشوق زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، موقع پر موجود افراد نے جان بچانے کے لئے دوڑ لگادی۔فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتا رکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش میں واقعہ لڑائی جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوا ہے۔