صوبائی دارلحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارلحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور ...

 لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ ذرائع کے مطابق شا دبا غ کے علا قہ میں چو دھر ی احسا ن کے گھرمیں دوڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 6 لاکھ مالیت کی نقدی اورزیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔جنو بی چھا ؤ نی میں واقع مد ثر کے گھر میں 4ڈاکو گھس آ ئے اور فیملی کو یر غما ل بنا کر4لا کھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کرلے گئے۔ ڈاکوؤں نے گلشن اقبا ل میں کا شف کے گھر سے1لا کھ 90ہزار کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،ما نگا منڈ ی کے علا قہ میں محی الد ین سے85ہزار،ما ڈل ٹاؤن میں شیر از سے45ہز ار اورمسلم ٹا ؤ ن میں جا وید سے55ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں منا واں میں ہا شم،گجر پو رہ میں کا مر ان،کا ہنہ میں شفا قت کی گاڑیاں اورشفیق آ با دمیں نعما ن،اسلا م پو رہ میں سحر،نو اب ٹاؤن میںیا سین ،ہیرمیں تبسم ،لٹن روڈ میں با بر،اورشا ہد رہ میں عمر ان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی