غلط بیانی کرنیوالے کو 6ماہ قید 50ہزار روپے جرمانہ ہوگا ، چیف کمشنر مردم شماری
اسلام آباد(اے این این)چیف شماریات و چیف کمشنر مردم شماری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ مردم و خانہ شماری کے دوران غلط معلومات فراہم کرنیوالے 6ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ٹی وی انٹرویومیں آصف باجوہ نے کہاکہ مردم وخانہ شماری کاعمل پندرہ مارچ سے شروع ہوگا جوپچیس مئی تک جاری رہے گا۔مردم وخانہ شماری دومراحل میں ہوگی پہلامرحلہ ایک ماہ میں مکمل ہوگاجس کے بعددس دن کے وقفے کے بعددوسرامرحلہ شروع ہوجائے گااوریہ پوراعمل تقریباً 70دن میں مکمل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مردم وخانہ شماری کے دوران سکیورٹی انتظامات مکمل طورپرفوج کے حوالے کئے گئے ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری کے دوران دراست معلومات فراہم کریں جبکہ انہوں نے خبردارکیاکہ مردم و خانہ شماری کے دوران غلط معلومات فراہم کرنے والے شخص کو چھے ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مردم شماری کے دوران اگرعملہ کسی گھرنہ پہنچے توگھرکے سربراہ کوچاہیے کہ وہ ہماری ہیلپ لائن پررابطہ کرکے اطلاع دے۔
چیف کمشنر مردم شماری