کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان وزارا کے ہمراہ لاہور آئیں گے
لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے آج لاہور آئیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو فائنل میچ میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان فائنل میچ میں پہنچنے والی کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے خود سٹیڈیم میں موجود ہونگے، وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ بعض صوبائی وزراء بھی لاہور آئیں گے،
وزیر اعلیٰ بلوچستان