عتیقہ اوڈھو کی شراب برآمدگی کیس میں بریت کی درخواست دائر

عتیقہ اوڈھو کی شراب برآمدگی کیس میں بریت کی درخواست دائر

راولپنڈی(این این آئی) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی وقار منصور بریا نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو عتیقہ اوڈھو نے اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوکر 265K کے تحت بریت کی درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کو گیارہ مارچ کے لئے نوٹس جاری کردیا۔ آئندہ سماعت پر ملزمہ کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر بحث ہوگی۔

عتیقہ اوڈھو

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...