ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدنان ارشد اولکھ کا لاہور ریجن اینٹی کرپشن آفس کا اچانک دورہ

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدنان ارشد اولکھ کا لاہور ریجن اینٹی کرپشن آفس کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار )ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدنان ارشد اولکھ نے گذشتہ روز لاہور ریجن اینٹی کرپشن آفس کا اچانک دورہ کیا اور اہم کیسوں کی فائلوں کا جائزہ لیکر پیش رفت پر رپورٹ طلب کی،اس موقع پرانکے ساتھ ڈاکٹر فرحان زاہد ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن بھی موجود تھے۔ عدنان ارشد اولکھ نے مختلف شعبوں کے دورہ کے دوران مختلف کیسوں کا ریکارڈ اورفائلیں طلب کیں جن میں بعض ہائی پروفائل کیس بھی تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عدنان ارشد اولکھ کا کہنا تھاکہ اینٹی کرپشن نے ہائی پروفائل کیسوں پر پیش رفت تیز کردی ہے اور افسران کودن رات ایسے کیس نمٹانے کیلئے ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیم ، ڈائریکٹر جنرل کی بھرپور سپورٹ اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی حوصلہ افزائی سے افسران کے حوصلے بلند ہیں اسی لئے افسران اور ماتحت عملہ دن رات ایک کئے ہوئے کیسوں کو نمٹارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اینٹی کرپشن نے بلاتفریق وتمیز کرپشن کے معاملات پر ہاتھ ڈالا ہے جس سے حکومت اورمحکمے کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا ۔

مزید :

علاقائی -