اسلام آباد ، کالعدم تحریک طالبان سجنا گروپ کا اہم کارکن عبداللہ محسود گرفتار

اسلام آباد ، کالعدم تحریک طالبان سجنا گروپ کا اہم کارکن عبداللہ محسود گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی)انٹیلی جنس ادارے نے کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان(سجنا گروپ) کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا،عبداللہ محسود نامی دہشت گرد بھیس بدل کر اسلام آباد میں رہائش پذیر تھا۔ہفتہ کو ذرائع کے مطابق ایک انٹیلی جنس ادارے نے سیکٹر جی پندرہ سے کالعدم تحریک طالبان کے عبداللہ محسود نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا ہے کہ اس کا تعلق سجنا گروپ سے ہے اور وہ کے پی کے اور فاٹا میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں حصہ لے چکا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

عبداللہ محسود

مزید : علاقائی