دہشت گردی کا خطرہ ٗ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہائی الرٹ

دہشت گردی کا خطرہ ٗ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہائی الرٹ

کراچی( اے این این ) دہشت گردی کے خطرے کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی پر مامور ادارے نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق افغانستان کی طرف سے چار دہشت گردوں کو پاکستان بھیجا جا چکا ہے ، جو بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے بعد اہم عمارات ، اسپتالوں، شاپنگ سینٹرز، مزارات سمیت اہم تنصیبات اور اداروں کے دفاتر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سندھ ہائی الرٹ

مزید : علاقائی