حکم امتناعی کے باوجود شریف برادران کی شوگر ملزجنوبی پنجاب منتقل کی گئیں،ہائیکورٹ

حکم امتناعی کے باوجود شریف برادران کی شوگر ملزجنوبی پنجاب منتقل کی ...

لاہور( این این آئی)لاہورہائیکورٹ نے شریف برادران کی شوگر ملز سر بمہر کرنے کا عبوری تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے 14صفحات پر مشتمل عبوری تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں حکم امتناعی کے باوجود شوگر ملزجنوبی پنجاب میں منتقل کی گئیں۔ریکارڈ کے مطابق دونوں شوگر ملز نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ۔ حکم امتناعی کے باوجود شوگر ملز نے تعمیرات مکمل کر کے گنے کی کرشنگ بھی کی ۔لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 28مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت سے روزانہ کی بنیاد پر کیس سننے کا حکم جاری کر رکھا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...