سرحد نہ کھولی گئی تو ائیر لفٹ کیلئے چارٹرڈ طیارمنگوائینگے ،افغان سفیر

سرحد نہ کھولی گئی تو ائیر لفٹ کیلئے چارٹرڈ طیارمنگوائینگے ،افغان سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیوال نے کہاہے کہ اگر آئندہ چند دنوں میں پاک افغان سرحد نہ کھولی گئی تو وہ اپنی حکومت سے چارٹرڈ طیارہ بھیجنے کی درخواست کریں گے۔افغان سفیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ 'پاک افغان تجارتی و سفری راستوں کی مسلسل بندش سے عام افغان عوام کو نقصان ہورہا ہے'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'میں نے پاکستان میں گزشتہ دو ہفتوں سے پھنسے ڈھائی ہزار کے قریب افغان شہریوں کی حالت زار کے حوالے سے پاکستانی حکام سے بات کی ہے'۔عمر زخیوال کے مطابق زیادہ تر افغان شہری غریب لوگ ہیں جو پاکستانی ویزے پر علاج اور دوسرے کاموں سے پاکستان گئے اور اب وہ سرحد کی بندش سے وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں سرحد کو کھولنے کے حوالے سے کئی یقین دہانیاں کرائی گئیں تاہم اب تک عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا۔عمر زاخیل وال نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی بات کی اور انہیں یہ پیغام پہنچادیا کہ اگر آئندہ چند دنوں میں سرحد پر پھنسے افغان شہریوں کو واپس جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تو وہ اپنی حکومت سے درخواست کریں گے کہ شہریوں کو ایئرلفٹ کرنے کے لیے چارٹرڈ طیارے فراہم کیے جائیں۔

مزید :

علاقائی -