مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید لاٹھی چارج سے 2فوٹو گرافرزخمی

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید لاٹھی چارج سے 2فوٹو ...

 سری نگر ( اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ٗ فائرنگ سے ایک شہری شہید اور3 زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد پلوامہ میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے جن کے پتھراؤ سے ریزرو پولیس فورس کے ایک درجن اہلکار زخمی ہوگئے،ریاستی پولیس نے کوریج کرنے والے فوٹوگرافروں کو بھی نہ بخشا ،لاٹھی چارج سے دو فوٹوگرافر شدید زخمی ہوگئے اورتین فوٹوگرافرز کو حراست میں لے لیا گیاتفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکرمجموعی طور4افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کے نام 35سالہ محمد ایوب وانی ولد محمد احسن ساکن گوسو پلوامہ اور عبدالاحد صوفی ساکن ڈلی پورہ پلوامہ کے بطور ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی محمد ایوب شدید طور پر زخمی تھے، انہیں فوری طور ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا جہاں محمد ایوب وانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں پر شدید پتھراؤ شروع کیا ۔ ادھر رتنی پورہ پلوامہ میں چند روز قبل ایک ریاستی وزیر کے قافلے پر پتھراؤ کے الزام میں چھاپوں کے دوران 22 نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف جمعہ کو علاقے میں مکمل ہڑتال کے دوران احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ادھر پلوامہ کے ہی کاکہ پورہ اور رینزی پورہ میں چھاپوں کے دوران جماعت اسلامی کے امیر ضلع سمیت مزید5افراد کو حراست میں لیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...