میچ فکسنگ کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے

میچ فکسنگ کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کردیں جس نے شرجیل خان، خالد لطیف اور دیگر کرکٹرز کے موبائل فون قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں ۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کیس سامنے آنے کے بعد دوران انکوائری مذکورہ کرکٹرز نے اپنے موبائل فونز کا تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا تھا۔پی سی بی حکام نے کھلاڑیوں کے موبائل فونز سے ڈیلیٹ ڈیٹا کا سراغ لگانے اور بکیوں کی جانب سے رقوم کی فراہمی کے بارے میں جاننے کے لئے ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے رابطہ کرکے موبائل فونز ان کے حوالے کردئیے ہیں۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کھلاڑیوں اور بکیوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ سپر لیگ کے پلے آف میچ اور فائنل میں بڑے پیمانے پر جوئے کی اطلاعات ملنے پر اس کی روک تھام کے لئے بھی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔

ایف آئی اے

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...