سکیورٹی صورتحال، میچ بڑی سکرینوں پر دکھانے پر پابندی عائد

سکیورٹی صورتحال، میچ بڑی سکرینوں پر دکھانے پر پابندی عائد

لاہور(آن لائن ) سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر پی ایس ایل کا فائنل بڑی سکرینوں پر دکھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیبنٹ کمیٹی لاء اینڈآرڈر نے فیصلہ کیا ہے کہ سکیورٹی کی صورتحال کہ پیش نظر قذافی سٹیڈیم کے علاوہ شہر کے کسی بھی پبلک مقام یا پارک میں بڑی سکرین لگا کر میچ دکھانے کی اجازنت نہیں ہوگی بلکہ ڈھابے، ہوٹلوں اور ٹی سٹالوں کو بھی سخت چیکنگ اور نگرانی کے بھی حکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح بی اور سی کلاس کیٹیگری نے ہوٹلوں کو بھی دور روز تک کمرے نہ دینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی