پی ایس ایل فائنل، سینکڑوں مریض ڈسچارج، بیڈ خالی کرا لئے گئے

پی ایس ایل فائنل، سینکڑوں مریض ڈسچارج، بیڈ خالی کرا لئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جاوید اقبال) پاکستان سپر لیگ کے آج لاہور میں ہونے والے فائنل کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے صوبائی دارلحکومت کے تمام ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی اکثریت کو فارغ کرکے ان کے گھروں میں بھیج دیا گیا ہے اور ہر ہسپتال میں سو سے زائد بیڈ خالی کروالئے گئے ہیں ۔دوسری طرف محکمہ صحت نے شہر کے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور ایمرجنسی نافذ کردی ہے جو چھ مارچ کی صبح چار بجے تک جاری رہے گی ایمرجنسی یونٹ میں بیڈز الگ سے خالی رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ،بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے آج ہونے والے فائنل کے موقع پر تمام ہسپتالوں کے سنئیر ڈاکٹروں اور ٹکینکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ہر ہسپتال کے ایم ایس کو ہسپتالوں میں موجود رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -