ڈانس، مزاحیہ کمنٹری اور دلچسپ حرکات ، ڈینی موریسن نے پی ایس ایل کا میلہ لوٹ لیا

ڈانس، مزاحیہ کمنٹری اور دلچسپ حرکات ، ڈینی موریسن نے پی ایس ایل کا میلہ لوٹ ...

شارجہ(خصوصی رپورٹ) سابق کیوی فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن اپنی مزاح سے بھرپور شخصیت کی وجہ سے کرکٹ حلقوں میں خاصے مقبول ہیں۔ وہ دنیا بھر میں کھیلے جانے والی کرکٹ لیگز میں کمنٹری کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ گزشتہ کچھ روز سے وہ دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ڈینی اپنی چلبلی حرکتوں سے شائقین کو خوب محظوظ کرتے ہیں۔ ان کا یہ انداز پی ایس ایل میں بھی جاری ہے۔ سابق کیوی پیسر کا پچ رپورٹ کا انوکھا انداز سب کو بھایا۔ وہ کبھی چیئر لیڈرز کیساتھ گانا گا کر کرکٹ دیوانوں سے داد سمیٹتے ہیں تو کبھی ڈانس کرتے نظر آتے ہیں۔ شائقین میں ان کی مقبولیت دیدنی ہے۔ ڈینی ایک لمحہ کمنٹری باکس میں ہوتے ہیں تو دوسرے لمحے عوام کے درمیان نظر آتے ہیں۔ روبوٹس کے ساتھ ڈینی موریسن کا ڈانس بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈینی موریسن اس سے پہلے ٹی وی شو کی میزبانی بھی کرچکے ہیں۔

ڈینی موریسن

مزید : علاقائی