پختون شائقین کرکٹ کیلئے پشتو بولنے والے پنجاب پولیس کے جوانوں کاخصوصی دستہ تعینات

پختون شائقین کرکٹ کیلئے پشتو بولنے والے پنجاب پولیس کے جوانوں کاخصوصی دستہ ...

لاہور(اے این این)پنجاب پولیس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا فائنل دیکھنے کیلئے لاہور آنے والے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس میں پشتو بولنے والے جوانوں پر مشتمل خصوصی دستہ تیار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے تیسرے پلے آف میچ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کا اعلان کیاکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے شائقین کی سہولت کیلئے پنجاب پولیس میں پشتو بولنے والے جوانوں پر مشتمل خصوصی دستے کو قذافی سٹیڈیم تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : علاقائی