چوہدری نثار میچ دیکھنے کے لئے لاہور پہنچ گئے
لاہور(آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار احمد پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے لاہور پہنچ گئے۔ ہفتہ کے روز انہوں نے لاہور پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کے موقعہ پر سکیورٹی کے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاق کی طرف سے سکیورٹی کے لئے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
چوہدری نثار