حدیقہ کیانی نے پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیدیا

حدیقہ کیانی نے پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیدیا

لاہور(آن لائن ) پاکستان کی معروف گلوکار حدیقہ کیانی نے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے پی ایس ایل کا بخار پاکستان کے تمام شہریوں کو چڑھا ہے پی ایس ایل کے فائنل کو سب ہی دیکھنے کے لئے مچل رہے ہیں۔ ایسے میں سیاستدان، فنکار اور گلوکاروں نے بھی اپنی اپنی فیورٹ ٹیموں کا انتخاب کرلیا ہے۔ سبھی اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کی سپورٹ کر رہے ہیں۔ اسی طرح معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی اپنی پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی کی سپورٹ کا اعلان کردیا ہے اور اس کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

مزید : علاقائی