گوجرانوالہ کے حجام کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیتنے پر 2 دن مفت کٹنگ کا اعلان

گوجرانوالہ کے حجام کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیتنے پر 2 دن مفت کٹنگ کا اعلان

پشاور/خوشاب/ملتان/گوجرانوالہ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) گوجرانوالہ کے حجام نے گلیڈی ایٹرز کے جیتنے پر دو دن مفت کٹنگ کا اعلان کر دیا، پشاور زلمی کا فین فائنل دیکھنے سائیکل پر خوشاب سے چل پڑا، ملتان میں ٹکٹ نہ ملنے پر خواجہ سرا گھر پر ہی پی ایس ایل فائنل انجوائے کریں گے۔شہر شہر، گلی گلی پی ایس ایل کا جنون بچوں اور بڑوں دونوں پر سوار ہے۔ کرکٹ دیوانے بے قرار ہیں۔ ہر ایک کو فائنل کا انتظار ہے۔ ا?خری معرکہ کون سر کرے گا؟ پیشگوئیاں بھی جاری ہیں۔گوجرانوالہ میں بھی گلیڈی ایٹرز کا دیوانہ حجام سامنے آ گیا۔ فیورٹ ٹیم کی جیت پر گاہکوں کو منفرد پیشکش کر دی، کہتا ہے کوئٹہ جیتا تو دو دن تک کٹنگ مفت ہو گی۔دوسری طرف پشاور زلمی کے حامیوں کی بھی کمی نہیں۔ خوشاب قائد آباد سے زلمی کا انوکھا فین شکو پانچ سو کا ٹکٹ خرید کر سائیکل پر فائنل دیکھنے لاہور چل پڑا۔

حجام

مزید : علاقائی