پاکستان سپر لیگ فائنل:ٹریفک کی روانی کے لئے ایڈوائزری پلان جاری

پاکستان سپر لیگ فائنل:ٹریفک کی روانی کے لئے ایڈوائزری پلان جاری

لاہور(کرائم رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کے لئے ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا، قذافی سٹیڈیم آنے والے شہریوں کے لئے مخصوص مقامات پر پارکنگ ہوگی، سٹی ٹریفک پولیس نے گاڑی کی خرابی یا کسی رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن نمبر1915- 042 بھی جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا، پلان کے مطابق ایف سی کالج، مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے نیچے اور لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں کیلئے پارکنگ مختص کی گئی ہے جبکہ شہری برکت مارکیٹ پارکنگ، ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں بھی گاڑیاں کھڑی کرسکیں گے۔ کینال روڈ جانب شاہ جمال اور جانب ظہور الہی روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہوگی جبکہ کاہنہ، کوٹ لکھپت سے کینٹ اور مغلپورہ جانے کیلئے والٹن روڈ استعمال ہوگی۔ پلان کے مطابق فردوس مارکیٹ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ اور صدیق ٹریڈ سنٹر بھی ٹریفک جاسکے گی جبکہ جیل روڈ نہر پل تا قرطبہ چوک عام ٹریفک کیلئے کھلا ہوگا۔ پارکنگ سٹینڈز میں چنگ چی، آٹو رکشے، ایل پی جی، ایل این جی اور سی این جی گاڑیاں پارک نہیں ہونگی۔سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قذافی سٹیڈیم کی طرف غیرضروری سفر سے گریز کریں اور رش سے بچنے کے لئے میٹروبس کا استعمال کریں۔ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک حادثے، گاڑی کی خرابی یا کسی رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن نمبر042 1915پر بھی جاری کر دیا۔

ایڈوائزری پلان

Back to Conversion Tool

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...