میچ کا انعقاد دہشت گردوں کیلئے واضح پیغام ہے،مریم اورنگزیب

میچ کا انعقاد دہشت گردوں کیلئے واضح پیغام ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کا انعقاد دہشت گردوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ خوف کے مقابلے میں ہمارے دل اور عزم بہت مضبوط ہیں،پاکستان سپر لیگ کھیل سے زیادہ امید کی کرن او ر ملک کیلئے فخر ہے۔ ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرکٹ کیساتھ پاکستانی قوم کا مضبوط جذباتی تعلق ہے،کرکٹ کے میدان میں ہمارے ہیروز کی بے شمار فتوحات ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات کے باوجود بہادر قوم فائنل کا انعقاد یقینی بنا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم واضح کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل فائنل صرف ایک میچ ہی نہیںیہ ایک تاریخ رقم کریگا ، وزیر مملکت نے کہا کہ فائنل میچ کا انعقاد دہشت گردوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ خوف کے مقابلے میں ہمارے دل اور عزم بہت مضبوط ہیں اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

مریم اورنگزیب

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...