پاک فوج ایران کیساتھ تعلقات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی :جنرل باجوہ

پاک فوج ایران کیساتھ تعلقات پر سمجھوتہ نہیں کرے گی :جنرل باجوہ

 راولپنڈی(آن لائن)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ تعلقات پر سمجھوتہ نہیں کرے گا بلکہ دو طرفہ عسکری تعلقات وتعاون سے علاقائی امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز جنرل ہیڈکوارٹر(جی ایچ کیو) میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوستانہ تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے کیوں کہ پاک ایران تعلقات اور ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون سے خطے میں امن کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر ایرانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن’’ردالفساد‘‘کو سراہا۔

جنرل باجوہ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...