عمران خان فائنل دیکھنے آئیں ان کی گاڑی کا دروازہ خود کھولوں گا ،نجم سیٹھی کی پیشکش

عمران خان فائنل دیکھنے آئیں ان کی گاڑی کا دروازہ خود کھولوں گا ،نجم سیٹھی کی ...

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے آئیں ان کی گاڑی کا دروازہ بھی کھولنے کے لئے تیار ہوں ، عمران خان آئے تو سٹیڈیم میں ریڈ کارپٹ استقبال کرینگے ۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر سیاسی قیادت کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنسز کی طرح یکجہتی کا اظہار ہو ۔ یہ عوامی ایونٹ ہے دنیا کو اپنے اندرون اختلافات کی بجائے اتحاد دیکھانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مختلف پروگرام میں چار دفعہ نام لے کر عمران خان کو پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لئے دعوت دی ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آئیں ان کی گاڑی کا دروازہ بھی کھولنے کے لئے تیار ہوں ، عمران خان آئے تو سٹیڈیم میں ریڈ کارپٹ استقبال کرینگے ۔

نجم سیٹھی

مزید : صفحہ اول