پاک فوج کے جوان فائنل کی تقریب میں پیراٹروپنگ کا مظاہرہ کریں گے

پاک فوج کے جوان فائنل کی تقریب میں پیراٹروپنگ کا مظاہرہ کریں گے

لاہور( ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کی شان معروف سنگر علی عظمت اور فاخر کی خدامات حاصل کر لی گئیں ہیں جبکہ اس موقع پر پیراٹروپنگ بھی کی جائے گی۔نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق کل قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں ایک ایسا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا جو آج تک کسی کرکٹ لیگ میں نہیں کیا گیا ،پاک فوج بھی اس پرمسرت موقع پر شائقین کرکٹ کیلئے انتہائی زبردست فن کا مظاہرہ کرے گی۔پاک فوج کے جوان فائنل کی تقریب میں پیراٹروپنگ کا مظاہرہ کریں گے جو کہ 15سے 20منٹ تک جاری رہے گا جبکہ اس موقع پر علی عظمت اور فاخر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

مزید : صفحہ اول