شیخ رشید بھی’’ جوتا کلب‘‘ میں شامل پشاوری چپل ما رنے والا معمر شخص گرفتار

شیخ رشید بھی’’ جوتا کلب‘‘ میں شامل پشاوری چپل ما رنے والا معمر شخص گرفتار

لاہور ( ما نیٹر نگ ڈیسک) سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش سے شروع ہونے والے ’’ جوتا کلب‘‘ کے ارکان کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کلب میں دنیا بھر کے مختلف سیاستدان شامل ہو چکے ہیں لیکن اب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی سر پر جوتا کھا کر اس کلب کے باقاعدہ ممبر بن چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچے۔ ریلوے سٹیشن پر ڈی ایس ریلوے نے پھولوں کا گلدستہ دے کر استقبال کیا جس کے بعد وہ سٹیشن کی حدود سے باہر آئے اور میڈیا سے گفتگو کرنے لگے۔اسی دوران ایک شخص نے پشاوری چپل ہاتھ میں لے کر شیخ رشید کا نشانہ باندھا اور جوتے کو ہوا کے دوش پر چھوڑ دیا۔پشاوری چپل سیدھی شیخ رشید کے سر پر لینڈ کر گئی۔ جوتا پڑنے کے بعد شیخ رشید کا موڈ ذرا آف تو ہوا لیکن انہوں نے جلد ہی خود کو سنبھال لیا اور میڈیا سے گفتگو کرنے اور پی ایس ایل کی تعریفیں کرنے لگے۔ جبکہ شیخ رشید کا جوتے سے استقبال کرنے والے معمر شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ریلوے پولیس کے مطا بق ملزم کی شناخت فقیر محمد عرف بابا لکھ پتی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق سیاسی جماعت سے بتا یا جارہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے گرفتاربابالکھ پتی نے پولیس کو بیا ن دیاکہ میں اپنے لیڈر پر تنقید برداشت نہیں کرسکتا اور سیاسی مخالفت کی بنا پر شیخ رشید کی جانب جوتا پھینکا ہے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...