پاک فوج نے وزیرستان میں دہشتگردوں کو نکال کر معجزہ کر دیا : برطانوی اخبار

پاک فوج نے وزیرستان میں دہشتگردوں کو نکال کر معجزہ کر دیا : برطانوی اخبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن(اے این این)برطانوی میڈیانے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں ،کامیابیوں اورقربانیوں کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج نے وزیرستان میں دہشت گردوں کو نکال کر معجزہ کردیا ،پاکستان نے دنیا کو امید دے دی۔ ’’ڈیلی میل آئن لائن ‘‘کے مطابق اخبارسے وابستہ صحافی پیٹربورن نے کئی سال بعد شورش زدہ علاقے میں قدم رکھا اور ایک تحریر میں اعتراف کیا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی وارداتوں کے بعد امن کی جانب بڑھتاپاکستان کسی معجزے سے کم نہیں ایک؂وقت تھا جب دنیا کی خفیہ ایجنسیاں پاکستان کے ٹوٹنے کی پیش گوئیاں کرتی تھیں تاہم پاکستان نے ثابت کردیا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے ۔ پاک فوج نے دنیا کے خطرناک ترین علاقے سے دہشت گردوں کو نکال دیا، مشکل ترین حالات سے پاک فوج کا کامیابی سے نکلنا معجزے سے کم نہیں۔رپورٹ کے مطابق نائن الیون کے بعد شمالی وزیرستان القاعدہ اور کالعدم طالبان کا گڑھ تھا پاک فو ج نے کامیاب کارروائیوں کے بعد دہشت گردوں کو وزیرستان سے نکال پھینکا، پاک فوج کی وزیرستان میں کامیاب کارروائی اس بات کی امید ہے اور ایک امید کی کہانی ہے کہ دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے۔ اب شکست خوردہ دہشت گرد پاکستان کے عام عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کسی زمانے میں برطانیہ، امریکہ اور دنیا کے مختلف حصوں میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے مرکز تباہ اور دہشت گرد مارے جاچکے ہیں، میران شاہ سے دہشت گرد نکل کر افغانستان فرارہوچکے ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ کی افغانستان میں یلغار کے بعد قبائلی علاقوں میں چھپنے والے ان جنگجووں نے غیرملکی فوج پر حملے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی دہشت گردی کی بڑی کارروائیاں کیں۔ چند سال قبل پاکستان کا معاشی مرکز کراچی دنیا بھر کے خطرناک شہروں میں چھٹے درجے پر موجود تھا ،لیکن حالیہ آپریشن کے بعد درجہ بندی میں اس کا نمبر 32واں ہے۔
برطانوی اخبار