سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے مغوی بھتیجے کی ملتان سے تشدد زدہ لا برآمد

سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے مغوی بھتیجے کی ملتان سے تشدد زدہ لا برآمد

ملتان(اے این این) کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی کے مغوی بھتیجے اور حساس ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر مبین جیلانی کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قریب سے ایک تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت عمر مبین جیلانی کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق عمر مبین جیلانی کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر لاش پھینک دی گئی، لاش پر کالعدم تنظیم داعش کے نام بھی پٹی بھی بندھی ہوئی تھی۔واضح رہے کہ عمر مبین جیلانی سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے بھتیجے اور حساس ادارے کے افسرتھے، انہیں 16جون 2014کو گارڈن ٹاؤن کے علاقے سے 6نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

تشدد زدہ لاش برآمد

مزید : کراچی صفحہ اول