ڈا ن لیکس کی انکوائری جاری ، مجھے ہٹائے جانے کی خبروں مین صداقت نہیں : طارق فاطمی

ڈا ن لیکس کی انکوائری جاری ، مجھے ہٹائے جانے کی خبروں مین صداقت نہیں : طارق ...

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کی انکوائری جاری ہے انہیں ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہاکہ 46سال ڈپلومیسی کی کبھی بات باہر نہیں نکالی ڈان لیکس پرمیڈیا میں ہونے والی قیاس آرائی پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس کی انکوائری جاری ہے انہیں ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے تاہم نہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس کو چاہیں ہٹا سکتے ہیں اور جس کو چاہیں لگا سکتے ہیں،لاہور اور سیہون واقعات کے بعد افغان بارڈرکی بندش مجبوری تھی۔پڑوسیوں سے اچھے تعلقات یک طرفہ نہیں ہوسکتے ،تعلقات کی بہتری کے لیے بھارت کو بھی اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد سے آئی سی سی سمیت کرکٹ کھیلنے والے ممالک سمیت پوری دنیا کو ایک کامیاب پیغام جائے گا اور آپ دیکھیں گے کہ ملکی کھیل کے میدان پھر سے آباد ہوں گے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نہ صرف دہشت گرد تنظیموں بلکہ انفرادی طور پر بھی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کر رہی ہے جس سے ملکی امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر و مسلح افواج نے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

طارق فاطمی

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...