سارک ممالک میں بھارتی رخنہ اندازی پاکستانی ترقی کا سفر نہیں روک سکتی : خواجہ آصف

سارک ممالک میں بھارتی رخنہ اندازی پاکستانی ترقی کا سفر نہیں روک سکتی : خواجہ ...

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بھارت کی سارک ممالک میں رخنہ اندازی پاکستانی ترقی کا سفر نہیں روک سکتی،پاکستان اپنے مغربی ہمسایہ ممالک کیساتھ تعاون پر توجہ دے رہا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں کہا کہ پاکستان بھارت کی سارک ممالک میں رخنہ اندازی سے متاثر نہیں ہوا،پاکستان اپنے مغربی ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات استوار رکھے ہوئے ہے۔ ای سی او کانفرنس کا کامیاب انعقاد پاکستان کی ترقی کی نوید ہے، کانفرنس میں اٹھ ممالک کے سربراہان نے شرکت کی جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...