مردان ،حلقہ پی کے 24 میں جماعت اسلامی کو شدید دھچکا

مردان ،حلقہ پی کے 24 میں جماعت اسلامی کو شدید دھچکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) حلقہ پی کے 24 مردان میں جماعت اسلامی کو شدید دھچکا، یونین کونسل مہوڈھیری کے صدر شمس صافی سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی سے مستعفی ، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان۔ملک میں عد ل و انصاف کے نظام کی قیام کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ آذادی سے لیکر آج تک وطن عزیز پر جتنے بھی حکمران اقتدار میں آئے، ذاتی تجوریاں بھرنے اور اپنے لوگوں کو نوازنے کے سواء کچھ نہیں کیا۔ نواز شریف کے امریت کا سورج غروب ہونے والا ہے۔ پانامہ کیس کو پاجامہ پہنا کر ہی دم لینگے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ایم پی اے افتخار علی مشوانی، ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ذاہد خان درانی نے مہوڈھیری میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں جماعت اسلامی کے یونین کونسل صدر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اور پاکستان تحریک انصاف کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ جلسے سے ممبر ضلع کونسل شوکت مہمند، عمران مہمند ، ضلعی رہنماء عبداللہ عابد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقصد اس ملک میں رائج ظلم کے نظام کا خاتمہ اور ملک کے پسے ہوئے طبقے کو ا ن کے جائز حقوق دلوانا ہے۔ جس کیلئے عوام 70 سال سے ترس رہے ہیں۔ ملک پر قابض چند کرپٹ ٹولہ باری باری ملک کو لوٹ رہا ہے۔ دہشت گردی کے نام پر بیرون ممالک سے اربوں ڈالر لیکر اپنے عیاشیوں پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ملک کاہر ذمہ دار ادارہ حکمرانوں کے کرپشن اور لوٹ مار کو خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہا ہے۔ اسی میں اس ملک اور عوام کیلئے ایک مخلص اور دیانت لیڈر کی ضرورت ہے،جو ہمارے ساتھ عمران خان کی شکل میں موجود ہے، جو نہ صرف اس کرپٹ ٹولے کا احتساب بلکہ عام آدمی تک ان کا حق بھی پہنچائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیکر ملک سے کرپٹ ٹولے کے خاتمے میں ساتھ دیں۔ تقریب کے اختتام میں شرکاء نے شمولیت اختیار کرنے والوں کوپارٹی کی ٹوپیاں پہنائی اور شمولیت اختیار کرنے والوں کو تبدیلی کے کاروں میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ص