رستم، پولیس کا گھر پر چھاپہ ،مالک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

رستم، پولیس کا گھر پر چھاپہ ،مالک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم (نمائندہ پاکستان)رستم پولیس کا گھر پر چھاپہ کے دوران ملزم کا والد ہارٹ اٹیک سے جان بحق ہوا۔ ورثاء اور اہل علاقہ نے میت سڑک پر رکھتے ہوئے بھر پور احتجاج کیا۔ شرکاء نے مقامی پولیس خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ذمہ دار عملے کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔ عمائدین علاقہ اور مقامی ایم پی اے کی مداخلت پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔ واقعات کے مطابق نواحی علاقہ تاشقند رستم کی رہائشی مسماۃ (ع) زوجہ انورعلی نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ رستم میں رپورٹ درجہ کردیا۔ جس پر پولیس نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا جس دوران وہ گھر میں موجود نہیں تھا ۔ اس کاباپ جو پہلے سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھا پولیس کی بھاری نفری دیکھتے ہوئے دلبرداشتہ ہوکر دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہوا۔ نمازہ جنازہ سے ایک گھنٹہ پہلے لواحقین اور اہل علاقہ نے میت کو سڑک پر رکھتے ہوئے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی کے پی کے اور آئی جی پی اور ڈی پی او مردان سے واقعہ کی فوری کاروائی اور ملوث عملے کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔جس سے رستم بونیر روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کیا گیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے مقامی سیاسی اور سماجی مشران نے ڈی ایس پی مردان رورل کامران خان اور دیگر پولیس کے ساتھ مذاکرات کرکے لواحقین کو یقین دلایا اس واقعہ کی فوری کاروائی کرتے ہوئے اس میں قصوار افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔