جواری متحرک،آفریدی کے زخمی ہونے پر پشاور زلمی فیورٹ قرار

جواری متحرک،آفریدی کے زخمی ہونے پر پشاور زلمی فیورٹ قرار

لاہور،گوجرانوالہ (اپنے کرائم رپورٹر سے +بیورو رپورٹ) پی ایس ایل فائنل کے لئے جہاں شہری پرجوش، وہاں گیمبلربھی متحرک ہوگئے ہیں۔،لاہور سمیت ملک بھر میں ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا جوا کھیلا جائے گا۔جواریوں نے شاہد آفریدی کے فائنل سے آؤٹ ہونے کے باوجود پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دے د یا۔ پشاور زلمی کا ابتدائی ریٹ 78 پیسے کھول دیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ریٹ 1 روپے 22 پیسے نکالا۔ فائنل پر کروڑوں روپے کا جواء لگ گیا‘ ہر بال‘ ہر شارٹ‘ ہر کھلاڑی پر جواریوں نے سٹہ لگانا شروع کردیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فائنل میچ خوشی کا لمحہ ہے اس سے پاکستان میں کرکٹ کے بند دروازے کھل جا ئیں گے۔ لوگوں نے میچ دیکھنے کیلئے سڑکوں‘ اہم پارکس پر بڑی سکرینیں لگادی ہیں۔

فائنل میچ،جوا

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...