بچے کااغوااورقتل،میاں بیوی کوسزائے موت کاحکم

بچے کااغوااورقتل،میاں بیوی کوسزائے موت کاحکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے دو بچوں کے اغوا کے بعد ایک کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر میاں، بیوی کو سزائے موت سنادی۔ تفصیلات کے مطابق مجرم شاکر اور اس کی بیوی سفینہ نے مئی 2013 میں تاوان کی غرض سے شاہ فیصل کالونی سے 3 سالہ یوسف اور ایک سالہ ضامن کو اغوا کیا تھا۔ بچوں کے اغوا کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس پر پولیس نے شاہ فیصل کالونی کے ہی ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔کارروائی کے دوران شاکر اور سفینہ کے گھر سے یوسف کی لاش بھی برآمد کی گئی جسے تاوان نہ ملنے پر مجرمان نے قتل کردیا تھا، جبکہ ننھا ضامن زخمی حالت میں پایا گیا۔دونوں ملزمان پر اغوا اور قتل کی دفعات کے تحت ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ احسن خان کی عدالت میں سماعت ہوئی۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شاکر کو سزائے موت کے ساتھ عمر قید جبکہ سفینہ کو سزائے موت کی سزا سنادی۔

Back t

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...