شبقدر ،قومی وطن پارٹی کے رہنماء محمد جان گگیانی قاتلانہ حملہ میں جاں بحق
شبقدر(نامہ نگار) ممتاز قانون دان قومی وطن پارٹی کے رہنماء اور قوم پرست سیاست دان محمد جان گگیانی ایڈوکیٹ کونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گولی مارکر شہید کردیا۔ فائرنگ سے بھانجازخمی۔ واقعات کے مطابق ضلع چارسدہ کے ممتاز قانون دان شبقدر بار کے سابقہ صدرقوم پرست سیاست دان قومی وطن پارٹی کی رہنماء محمد جان گگیانی ایڈوکیٹ اپنے بھانجا رحم شاد ایڈوکیٹ کے ہمراہ گاڑی میں حسب معمول شبقدر کچہری واقع حاجی زائی جارہے تھے کہ کچہری سے چند سوگز فا صلے پر میاں قلعہ موڑ کے قریب نامعلوم موٹرسواروں نے گولی مارکر قتل کردیا۔ گاڑی میں موجود دو اور وکلاء بال بال بچ گئے تاہم ان کے ساتھ سیٹ پر بھیٹا ان کا بھانجارحم بادشاہ ایڈوکیٹ کو معمولی زخم آئے۔موقع پر موجود لوگوں نے دونوں کو ایل آر ایچ منتقل دردیاجہاں محمد جان گگیانی زخموں کی تاب نہ لاکرجہان فانی سے رخلت کرگئے۔ مرحوم محمد جان گگیانی ایڈوکیٹ نہایت ملنسار اور عوام دوست سیاست دان اور وکیل تھے۔ انہوں نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر شبقدر کے عوام کی بے لوث خدمت کی۔ ہر فورم پران کے حق کیلئے آواز اٹھائی۔شبقدر کو تحصیل کادرجہ دینے میں اہم کردارآداکیا۔وکلاء برادری کیلئے پناہ جدوجہد کی۔ ان کی موت سے شبقدر کے سیاست میں جو خلاء پیداہواوہ کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے صحافیوں کے ساتھ تعاون کیاور صحافیوں کے مسائل ہر فورم پر آٹھائے۔مرحوم پشتوادباور تاریخ پر مشتمل ایک کتاب کامصنف بھی تھے۔