ٹرانسپوٹر ز کو سی پیک منصوبہ میں شمولیت کیلئے قرضے دیئے جائیں ، اجلاس میں مطالبہ

ٹرانسپوٹر ز کو سی پیک منصوبہ میں شمولیت کیلئے قرضے دیئے جائیں ، اجلاس میں ...

لاہور (کامر س رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن کے رہنماؤ ں(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکسز ادا کر نے والے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو نظر انداز کر کے ریلیف سے محروم رکھنا ظلم کے مترادف ہے ۔2008کی ٹرانسپورٹ پالیسی کے تحت ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ڈکلیئر کیا جائے جبکہ کسٹم ڈیو ٹی میں چھوٹ اور انڈسٹری ریٹ پر ٹرانسپورٹروں کو قرضے جاری کئے جائیں تاکہ گڈز ٹرانسپورٹرزبھی سی پیک منصوبے سے مستفید ہوتے ہوئے اپنے کاروبار کو تقویت دے سکیں۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمو د طارق نے گزشتہ روز لاہور کی سالانہ اے جی ایم اجلاس میں کیا ۔ جس میں تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ۔اس مو قع پر چیئر مین سلطان محمو د المعروف بچو پہلوان ، قائم مقام صدر علیم بٹ ،سر پر ست اعلی چوہدری مختار ، سیکرٹری اطلاعات مرزا ارشد اقبال بیگ ، ٹرک ڈرائیور ایسو سی ایشن کے صدر جاوید بٹ ،آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے نائب صدر ملک نصیر ، نجیب اللہ ،پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر چوہدری ذوالفقار ، مظہر علی ، جاجی مجید ، محمد خان ، جاوید سمیت ٹرانسپورٹرز رہنماؤ ں کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے سابق صدر او ر سر پر ست اعلی چوہدر ی مختار نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کبھی ہمارے مسائل پر تو جہ نہ دی ہے لہذا ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

اجلاس میں مطالبہ

مزید : ملتان صفحہ آخر