جہلم ،مضافاتی آبادیوں میں فحاشی کے اڈے قائم،نوجوان نسل تباہ ہونے لگی

جہلم ،مضافاتی آبادیوں میں فحاشی کے اڈے قائم،نوجوان نسل تباہ ہونے لگی

جہلم (بیورو رپورٹ ) جہلم مضافاتی آبادیوں میں فحاشی کے اڈے قائم نوجوان نسل تباہ ہونے لگے ۔ کئی آبادیوں میں مبینہ طور پر عرصہ دراز سے مکروہ دھندہ جاری ہے ، یہ لوگ منشیات کا کاروبار کرنے میں بھی ملوث ہیں ۔ روز بروز معاشرتی برائیوں میں اضافہ ہونے سے ہنستے بستے گھرانے تباہی کے دوراہے پر پہنچ چکے ہیں حکام سے اصلاح احوال کی اپیل ۔ جہلم مضافاتی آبادیوں میں فحاشی کے اڈے قائم ، شرفاء کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی جبکہ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے لگی ۔ تفصیل کے مطابق شہر کی مضافاتی آبادیوں میں مبینہ طور پر عرصہ دراز سے جسم فروشی کا دھندہ کیا جا رہا ہے اور مذکورہ اڈامالکان گاہکوں کی ڈیمانڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ کے دیگر اضلاع سے جسم فروشی کروانے کے لیے خوب رو دوشیزؤں کو بھی منگوا کر پیش کرتے ہیں ۔ مضافاتی آبادیوں میں ہزاروں افراد ررہائش پزیر ہیں جن کو فحاشی کے اڈے قائم ہونے کی وجہ سے شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب نوجوان نسل فحاشی کے اڈوں کی طرف راغب ہونے کی وجہ سے بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے ۔ روز بروز معاشرتی برائیوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ہنستے بستے گھرانے تباہی کے دوراہے پر پہنچ چکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...