ضلع کونسل ترقیاتی بجٹ کیس کی سماعت 10 مارچ کو ہوگی

ضلع کونسل ترقیاتی بجٹ کیس کی سماعت 10 مارچ کو ہوگی

ٹانک (نمائندہ خصوصی)ضلع کونسل ترقیاتی بجٹ کیس عدالت میں ترقیاتی اسکیمیں جمع کردی گئیں ، دس مارچ کو کیس کی دوبارہ سماعت ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ٹانک کا بتیس کروڑ چالیس لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ برائے مالی سال 2016-17کی اسکیمیں ہفتہ کے روز سیشن کورٹ ٹانک کی عدالت میں ضلع ممبران نے جمع کردیں جسمیں ہریونین کونسل کیلئے دو کروڑ تین لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ہفتہ کے روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے دونوں فریقین کو دس مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر