جادہ چونگی پر تجاوزات معافیہ کا قبضہ سروس روڈ مکمل طور پر بندہوگئی
جہلم(بیورو رپورٹ) جادہ چونگی پر تجاوزات معافیہ کا قبضہ سروس روڈ مکمل طور پر بند ۔تفصیلات کے مطابق جہلم جادہ چونگی پر تجاوزات معافیہ نے قبضہ کر رکھا ہے میونسپل کمیٹی جہلم نے کئی دفعہ یہ قبضہ و اگزار کروایا لیکن سیاسی مداخلت پر قبضہ معافیہ اپنے مقصد میں کامیاب جادہ چونگی سروس روڈ پر ریڑیوں والوں نے قبضہ جمایا ہوا ہے بڑے ٹرالے سارا دن روڈ کو بند رکھتے ہیں۔ ہوٹل، فرو ٹ ریڑھی ، پکوڑے سموسوں والے اور بہت سے لوگوں نے سروس روڈ پر قبضہ جمایا ہوا ہے ٹریفک چلنا تو کیا پیدل چلنے والوں کا بھی برا حال ہے بلدیہ کے افسر اپنی مٹھی گرم کر کے سب اچھے کی رپورٹ بھیج دیتے ہیں۔