ٹانک میں لین دین کا تنازعہ ،سابق ضلعی نائب ناظم گاڑی سے محروم

ٹانک میں لین دین کا تنازعہ ،سابق ضلعی نائب ناظم گاڑی سے محروم

ٹانک (نمائندہ خصوصی)ضلعی ممبر نوابزادہ ظفراللہ خان سے لین دین کے تنازعہ پر سابق ضلعی نائب ناظم مجید خان نے گاڑی چھین لی ، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یونین کونسل گومل کے ضلعی ممبر نوابزدہ ظفراللہ خان کٹی خیل سے لین دین کے تنازعہ پر سابق ضلعی نائب ناظم مجید خان نے ضلعی کچہر ی کے حدود میں گاڑی نمبر ARP-384 sindhچھین لی ۔نوابزادہ ظفراللہ خان کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کردیا اندرونی ذرائع کے مطابق ضلع ناظم مصطفی کنڈی نے بدست مجید خان نوابزادہ ظفر اللہ خان کی ضلعی اسمبلی ٹانک میں ہمدردی حاصل کرنے کیلئے پانچ لاکھ روپے دئے تھے جبکہ ہمدردی حاصل نہ ہونے کے باعث ضلعی نائب ناظم مجید خان سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کررہاتھا جسکی بنا پر سابق ضلعی نائب ناظم نے مذکورہ ضلعی ممبر سے گاڑی چھین لی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...