دھماکہ خیزومواد،ڈیٹو نیٹر برآمد کیس،ملزم کا5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

دھماکہ خیزومواد،ڈیٹو نیٹر برآمد کیس،ملزم کا5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)دھماکہ خیز ومواد ، ڈیٹونیٹر ، فیوز برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم کا 5روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی فورس حکام نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزم کو پیش کیا تو بتایا گیا کہ جج موجود نہیں ہیں جس کے باعث ان جگہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ڈیوٹی جج ہیں وہاں پیش کیا جائے ، سی ٹی ڈی حکام نے ملزم محمد اختر کو پپیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سے ڈیٹو نیٹر ، فیوز ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر اشیاء برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا جس میں گرفتار ہوا ملزم سے تفتیش کرنا باقی استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ملزم کا 5دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ، سی ٹی ڈی حکام نے ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر