راولپنڈی،انسداد پولیو مہم 8مارچ سے شروع ہوگی

راولپنڈی،انسداد پولیو مہم 8مارچ سے شروع ہوگی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) بچوں کو پولیو کے مہلک مرض سے بچانے کے لیئے پولیو مہم8 مارچ سے شروع ہو گی اور 12 مارچ تک جاری رہے گی . پولیو مہم کے دوران راولپنڈی میں پانچ سال تک کی عمر کے8 لاکھ 29 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے . محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالجبار نے پولیو مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی139 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو پولیو مہم کے دوران والدین کے ہمراہ سفر کرنیو الے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی . یہ ٹیمیں ہوائی اڈے 249 ریلوے سٹیشنز 249 بس سٹاپ اور اس طرح کے دیگر مقامات پر کیمپ لگائیں گی . ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن چوہدری محمد حسین نے انقداد پولیو مہم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی448 ایریا انچارج فرائض انجام دیں گے . جبکہ 209 یو سیز 249 میڈیکل آفیسر مختلف یونین کونسلو ں میں پولیو مہم کی نگرانی کریں گی . انہو ں نے بتایا کہ ہسپتالوں 249 دیہی مراکز صحت اور ڈسپنسریز میں 287 پولیو ٹیمیں پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلائیں گی.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر