مردان میڈیکل کمپلیکس میں عالمی یوم سماعت منایا گیا

مردان میڈیکل کمپلیکس میں عالمی یوم سماعت منایا گیا

مردان (بیورورپورٹ) مردان میڈیکل کمپلیکس میں عالمی یوم سماعت منایا گیاواک بھی ہوئی اس موقع پر ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار اس موقع پر مہمان خصوصی تھے مقررین نے معاشرے میں سماعت کی کمی کے شکار افراد کے مسائل پر روشنی ڈالی اور ان مسائل کے حل کے لئے مختلف تجاویز پیش کی پروفیسر ڈاکٹر محمد سید اور داکٹر عماد حمید نے سائنسی بنیادوں پر سماعت کی بیماری اور اس کے علاج پر لیکچر دئیے۔ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے اس سلسلے میں درپیش مشکلات کے حل کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ہسپتال ڈایریکٹر ڈاکٹر طارق محمود ، میڈیکل ڈایریکٹر ڈاکٹر امیر خان ،ڈین باچا خان میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد اسرار ،ڈاکٹر جاوید اقبال دیگر ڈاکٹروں طلباء اور معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...