اقراء سکول کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،شوکت حیات

اقراء سکول کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،شوکت حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)مردان بورڈ کے چیئر مین شوکت حیات نے کہا ہے کہ تعلیمی میدان میں اقرأ سکول اینڈ کالج کاٹلنگ روڈ مردان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ اقرأ کی اس خوبی نے مجھے بہت متاثر کیا ہے کہ یہ تعلیمی ادارے معیاری تعلیم کے ساتھ اخلاق تربیت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ساولڈھیر کے عوام کے لئے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ آج ساولڈھیرمیں اقراٗ مانٹیسوری سکول کا افتتاح ہو رہا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے اقرأ مانٹیسوری سکول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی۔ تقریب میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اقرأ سکول اینڈکالج کاٹلنگ روڈ مردان کے پرنسپل ندیم شاہ ، پرنسپل خالد ارشد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔