تخت بھائی میں جرگہ کی کوششوں سے فریقین میں دشمنی ختم

تخت بھائی میں جرگہ کی کوششوں سے فریقین میں دشمنی ختم

تخت بھائی ( نامہ نگار) تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی حاجی مجاہد خان اور دیگر معززین علاقے کی کوششوں سے نواحی علاقے صافو کلے بابینی کے ایک ہی گھرانے کے درمیان جاری قتل مقاتلے کی خونی دشمنی کاخاتمہ ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق صافو بابینی کلے کے حاجی عبدالستار مرحوم کے بیٹوں فضل ربی اور فضل ہادی کے درمیان اراضی کی تقسیم کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔ فضل ہادی کے ہاتھوں باپ حاجی عبدالستار اور بھائی فضل ربی جبکہ فضل ربی کے بیٹوں کے ہاتھوں چچا فضل ربی اس دشمنی کی نظر ہوگئے تھے اور مزید جانی نقصا ن کا اندیشہ تھا۔ کہ ممبر قومی اسمبلی حاجی مجاہد خان ، ناظم حاجی احمد سلطان اور شیر جان کاکا وغیرہ پر مشتمل جرگہ نے خونی دشمنی کے خاتمے اور فریقین بھائیوں کے مابین صلح کی کوشش کی جو بار آور ثابت ہوئی۔ اس سلسلے میں ایک بڑی مصالحتی تقریب صافوں کلے بابینی میں حجرہ فضل وہاب منعقد ہوئی جس میں علاقے کے عمائدین اور جرگہ ممبران کی موجودگی میں فریقین فضل وہاب ، فضل ربی مرحوم کے پسران ندیم ، عابد ، زاہد فضل ہادی مرحوم کے پسران دیار ، اورنگزیب وغیرہ نے قرآن پاک پر حلفاً اقرار کرکے بہ رضائے الہٰی ایک دوسرے کو معاف اور آئندہ پر امن زندگی بسر کرنے کا عہد کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر